اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اگلے سال پی ایس ایل کو پشاور اور کوئٹہ لے کر جانے کا اعلان

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) سپر اسٹارز سے سجے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ تقریب کیساتھ ہوگیا ،ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گل، فارس شفیع نے شاندار پرفارمنس کی، ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل جیت لیے،

مقامی فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش بڑھادیا، دلکش آتش بازی نے ماحول چکا چوند کردیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز آئمہ بیگ کی آواز کے ساتھ ہوا جہاں انہوں نے قومی ترانہ گایا۔افتتاحی تقریب میں لیگ کے آفیشل ترانا گانے والے عاصم اظہر، فارس شفیع اور شائے گل نے بھی پرفارم کیا جبکہ مرکزی اسپانسر ایچ بی ایل کے صدر نے بھی خطاب کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد ہونا چاہیے کہ یہ سفر کہاں سے شروع ہوئے اور ملتان میں کیسے افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی سے یہ سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور اب ملتان اور اگلے سال ہم کوئٹہ اور پشاور جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت سے اثاثے دیے ہیں، عوام کو خوش کیا ہے، یہ ایک ایسا انٹرنیشنل برانڈ بنا ہے، جس کے بارے میں ہم فخر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سوال 21 غیرملکی اور 31 یا 14 پاکستانی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، اس پی ایس ایل نے شاہین شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور دیگر کئی کھلاڑی دیے ہیں اور یہ پی ایس ایل مزید چمکے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور میرے دل میں ہے اور ملتان میں میریذہن ہے تو دیکھنا ہے کہ آج دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا لیکن آج جو ستارے چمک رہے ہیں، یہ سب ستارے ہمارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، آج ایک خوش آئند دن ہے اور ٹرافی آج یہاں پہنچ چکی ہے اور اب کھلاڑیوں اور ٹیموں پر منحصر ہے کون جیتتا ہے، پہلے ہی مبارک ہو اور کھیل شروع کرتے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 2023 ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5،5 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی،

پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔فائنل تک رسائی کرنے والی دوسری ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔پی ایس ایل 2022 میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔خیال رہے کہ 9 فروری 2023 کو پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار گارڈن میں کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…