جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طویل پریکٹس اس لیے کر رہا ہوں کہ کچھ نئی چیزیں ٹرائی کرنا چاہتا ہوں،بابر اعظم

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تمام ٹیموں کو بیسٹ آف لک، پی ایس ایل ساری دنیا دیکھ کر انجوائے کرتی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز سے ہمیشہ پیار ملا ہے، چھ سال کراچی کنگز سے کھیلا،

فیملی جیسا ماحول تھا۔بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر ٹیم کے ساتھ سخت مقابلہ ہوتا ہے یہ ہی اس لیگ کی خوبصورتی بھی ہے، چاہے وہ کراچی کنگز ہو یا دوسری ٹیم، زلمی سے ان کا پہلا سال ہے کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آن پیپر سب ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں، ایک دو میچز کے بعد صیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے، طویل پریکٹس اس لیے کر رہا ہوں کہ کچھ نئی چیزیں ٹرائی کرنا چاہتا ہوں، کوشش ہے پہلے پریکٹس میں اپلائی کروں پھر میچز میں اس کو لیکر آؤں۔بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب ٹیموں کے پاس کوالٹی بولرز ہیں اسی لیے سب یہاں آکر کھیلتے ہیں کہ بولنگ کوالٹی پی ایس ایل کی سب سے اچھی ہوتی ہے۔ پی ایس ایل سے ہر سال نیا ٹیلنٹ ملتا ہے اس بار بھی کچھ نوجوان کھلاڑیوں پر نظر ہے کہ وہ کس طرح کھیلتے ہیں، پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سنہری موقع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار احمد کے چھ گیندوں پر چھ چھکوں کو سب نے انجوائے کیا، افتخار احمد کی جس طرح فارم چل رہی ہے ایسے میں وہاب ریاض ان کے ہاتھ آگئے اور انہوں نے چھکے لگادیے، صرف پریکٹس لیگ اسپنر کیلئے نہیں کررہا ہر قسم کے بولرز کا سامنے کرنے کیلئے مختلف پریکٹس کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…