لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دینے کی ایف آئی اے کی رپورٹ کو مسترد کرکے بطور ملزم طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف ریکارڈ موجود ہے۔عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر متعلقہ افسران ضروری دستاویزات عدالت میں پیش کرے اور سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کے وکلا بریت کی درخواستوں پر دلائل دے۔