استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں حکومت اور پاک فوج زلزلہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاک فوج کی ٹیمیں ترکیہ کے 51 سے زائد مختلف مقامات پر ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، اب تک پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے چھ سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے، پاکستانی ریسکیو ٹیموں نے ایک نو سال کی بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔