بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

عمران تمہاری سلیکشن کمیٹی ٹوٹ گئی، سلیکٹرز گھر چلے گئے، اب کان پکڑے ہوئے ہیں، مریم نواز

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ملک نااہلوں کے پاس ہوتا ہے تو نواز شریف کو آواز لگاتے ہیں، جب ملک ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر نکال دیتے ہیں، گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا،

شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے،عمران اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، اس کا رونا دھونا جاری ہے اس کو تالی بجانے کیلئے دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی، کہتا ہے مسلم لیگ الیکشن سے ڈر رہی ہے، سلیکشن والے الیکشن سے ڈرتے ہیں،سن لو 2018 کی تمہاری سلیکشن کمیٹی اب ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر چلے گئے ،اب کان پکڑے ہوئے ہیں، اب تمہیں فکر ہونی چاہیے، پرسوں سن رہی تھی کہہ رہے تھے عمران کا گھر جانا ضروری تھا،، اب آپ کی کہانی ختم، سلیکشن اور بابا رحمتے ختم، وہ قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا۔پارٹی کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سب کو نوازشریف کا سلام، صرف کارکنوں سے ملنے آئی ہوں، لندن میں نواز شریف نے کہا تنظیمی کنونشن کرو، مخالفین کو لگا مہنگائی ہے رسپانس نہیں ملے گا، وہ دوربین لگا کر بیٹھے ہیں، عوام بیوقوف نہیں سب پتا ہے مہنگائی کو لانے والا کون ہے، گھڑی چور کو چھوڑیں گے نہیں اس پر بات کریں گے۔مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا، شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے، موازنہ ہو گا تو شہباز شریف کے 10اور عمران خان کے خیبرپختونخوا کے 10سال سے ہو گا، جب معیشت ہچکولے کھاتی ہے تو نواز شریف کو ٹھیک کرنے کیلئے لاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رہے ہیں،

شہباز شریف، اسحاق ڈار مذاکرات کرنے کے بجائے جو چھپ کر بیٹھا اس کو آئی ایم ایف سامنے بٹھاتے، خود تو آرام سے زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ گیا، نواز شریف نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا تھا لیکن آٹے، چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، یہ وہی بے حس حکمران تھا جو کہتا تھا پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما نے کہاکہ بنی گالہ، زمان پارک کا کچن کوئی اور چلاتا ہے،

عوام اپنے کچن کو خون پسینے کی کمائی سے چلاتے ہیں، اس مجرم کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں شہبازشریف، اسحاق ڈار صبح فجر کے بعد کام شروع کرتے ہیں، جو یہ گند مچا کر گیا جلد ٹھیک نہیں ہو گا، یہ اگلے 5سال پر نظر رکھ کر بیٹھا ہے، اس نے گزشتہ 4سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کو اگر اگلے 5سال مل جاتے تو ملک کا کیا حال ہوتا؟

ایوان صدر کی ملاقات کو مان گیا ہے، رات کو چھپ چھپ کر ملتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، اس کا رونا دھونا جاری ہے اس کو تالی بجانے کیلئے دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی، کہتا ہے مسلم لیگ الیکشن سے ڈر رہی ہے، سلیکشن والے الیکشن سے ڈرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سن لو 2018 کی تمہاری سلیکشن کمیٹی اب ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر چلے گئے اب تمہیں فکر ہونی چاہیے، پرسوں سن رہی تھی کہہ رہے تھے عمران کا گھر جانا ضروری تھا،

اب آپ کی کہانی ختم، سلیکشن اور بابا رحمتے ختم، وہ قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا، بابا رحمتے نے اس کو سرٹیفکیٹ دیئے تھے، تحفے بیچ کر کھا گیا، جتنے مرضی پلاسٹر چڑھا گھڑی چوری، اولاد کا بھی حساب دینا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما نے کہاکہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر میرا جذبہ کوہ ہمالیہ جیسا بلند ہو جاتا ہے، اس دفعہ اسلام آباد کی سیٹ جیت کر دکھانی ہے، ہم نے کمر باندھ لی ہے، نعرے، جھوٹ، پروپگینڈا، گالی گلوچ کی سیاست چھوڑو، آپ کا مستقبل اس جماعت سے وابستہ ہونا چاہیے جس نے لیپ ٹاپ، سکالر شپس دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…