بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر بجلیاں گرادیں پی پی(ن)لیگ اور جے یو آئی کے کیمپ میں جشن کا سماں

datetime 11  فروری‬‮  2023 |

پی پی(ن)لیگ اور جے یو آئی کی اسکروٹنی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد۔الیکشن کمیشن نے تینوں جماعتوں کے فنڈز کی اسکروٹنی پرپیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پی پی،(ن)لیگ اور جے یو آئی (ف)کی اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)اور جے یو آئی ف کے فنڈز کی اسکروٹنی پرپیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جو 165 صفحات پر مشتمل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں جماعتوں کی جانب سے اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں باربار وکلا کی تبدیلی، التواکی درخواستیں اور اسکروٹنی ممبران کی عدم دستیابی تاخیر کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران کی تبدیلی بھی تاخیر کی ایک وجہ بنی، ایک کمیٹی ممبر کورس کے لیے گیا اور نئے ممبر کی تعیناتی میں 4 ماہ لگ گئے، 13 دسمبر 2021 کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل مسعود اخترکی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بھی کمیٹی غیرفعال ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…