بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف ڈیل کے تحت اقدامات، بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا خاتمہ شروع

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل کے تحت پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ سے 18 روپے تک ہوگا، منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ میں 23 روپے 39 پیسے کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری اور مارچ کیبلوں میں وصولی ہوگی جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 21 پیسیفی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69 پیسے رہ جائے گا جب کہ جون، جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست میں منظورکردہ فیول ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 90 پیسے اور 4 روپے 51 پیسے فی یونٹ اگلے 6 مہنیوں کے دوران میں وصولی کیا جائے گا، قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6 ماہ میں وصول کی جائے گی، مارچ کے مہینے میں یہ سرچارج وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…