لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ مسلح شخص عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب لگے بیریئر تک پہنچ چکا تھا۔حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے شک پر حراست میں لیا تو تلاشی کے دوران ضرار اللہ خان نامی شخص کے پاس سے پستول برآمد ہوا۔جس کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدر ہوں، عمران خان سے ملنے آیا تھا، میرا پستول لائسنس یافتہ ہے۔ڈی ایس پی آصف کا کہنا تھا کہ پہلے گیٹ پر نصر اللہ خان کو روک لیا گیا تھا، لائسنس تحویل میں لے کر تصدیق کر رہے ہیں۔