پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ڈریپ کا ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )حکومت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مطالبات ماننے سے یکسر انکار کر دیا ہے اور ڈریپ نے 110 دواو?ں کی قیمتوں کا جائزہ لے کر قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مطالبات ماننے سے

واضح طور پر انکار کردیا ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 110 ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیکر قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہیکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ مقامی کمپنیوں نے 40 جب کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دواو?ں کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم موجودہ حالات میں ادویات کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ناممکن ہے۔ متعدد مقامی کمپنیوں کی درخواستیں اس حوالے سے زیر التوا ہیں۔ذرائع کے مطابق دواو?ں کی قیمتوں میں ایک حد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے اور ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی سمری تیار کر لی ہے۔ قیمتوں میں اضافے پر مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ڈریپ کو نوٹس بھیج کر دھمکی دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں میں 60 فی صد اضافہ کیا جائے ورنہ پیداوار بند کر دیں گے۔ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں نہ بڑھیں تو پاکستان میں اپنا کاروبار بھی بند کر دیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…