پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا وفد کل واپس روانہ ہو جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 10 روز تک

پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے۔سیکرٹری وزارت خزانہ حامد شیخ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، کچھ نکات پر اختلاف ہے اور ان نکات پر فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کی دستاویز دے دی ہے، بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے، قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار میڈیا پر آکر معاہدے کی تفصیلات شیئر کریں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…