بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور اور کراچی کی ایک دوسرے سے رقابت پرانی ، اس میچ کا بہت مزہ آتا ہے،فخر زمان

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی چمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کی ایک دوسرے سے رقابت پرانی ہے، اس میچ کا بہت مزہ آتا ہے، کرائوڈ بہت زیادہ ہوتا ہے، ایسے میں ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرے۔لاہور قلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ میرا مقصد یہی ہے کہ اس سیزن میں ٹاپ اسکورر بننا ہے اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوانا ہے، پی ایس ایل سے قبل کیمپ میں بڑی اچھی تیاری کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ سیشنز کے بعد میچز بھی کھیلے ہیں، کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا جس کا پی ایس ایل میں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں انجری سے واپس آیا ہوں اس لیے کوشش یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں، وقت گزاروں تاکہ گیند بیٹ پر آئے۔میں نے نئی چیز کرنے کی کوشش نہیں کی، بنیادی چیزوں پر کام کیا، ریورس سویپ کھیلنا پریکٹس کا حصہ ہے۔بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ ٹیم کو بننے میں وقت لگتا ہے، لاہور قلندرز کو بننے میں پانچ چھ برس لگ گئے، اب ہماری ٹیم متوازن ہے، ہمارے بہت زیادہ چانسز ہیں۔فخر زمان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرتے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی ٹاپ کے بیٹر مقامی تھے لیکن ایسا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو ان کو زیادہ ہائی لائٹ کر دیا جاتا ہے۔سکندر رضا کو فخر زمان نے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگز میں تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔فخر زمان نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارا بولنگ اٹیک بہت شاندار ہے، سکندر رضا اور راشد خان اٹیک میں شامل ہیں، شاہین آفریدی اور حارث رف کی پوری دنیا میں دھوم ہے، گزشتہ سیزن جیسی ہی کارکردگی دہراِئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…