بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 8  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی عدالت نے اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے

10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم کے وکیل کے مطابق سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی اور ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے ۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…