بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

لیہ کے مزدور جلات خان کو کرکٹ کا جنون لاہور قلندرز میں لے آیا

datetime 5  فروری‬‮  2023 |

لاہور (آئی ین پی ) ضلع لیہ کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر جلات خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی طرح نام بنانا چاہتے ہیں۔ جلات خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مزدوری کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ اپنے والد کی مدد کرتے تھے

مگر کرکٹ کا شوق اور جنون انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کھینچ لایا۔ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے ملک بھر میں سفر کرنے والے جلات خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک روز ملتان میں ٹیپ بال کرکٹ میچ کھیلنیگئے تھے، وہاں کسی دوست نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز جاری ہیں تو انہوں نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور ٹرائلز میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے کیو ایچ پی سی میں داخلے کے لیے منتخب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بیتاب ہیں اور اس ضمن میں ان کی بھرپور تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جلات خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی ایک بڑی لیگ ہے اور ان کے پاس اپنے خواب پورے کرنے کے لیے یہ ایک بہترین موقع بھی ہے۔ نوجوان فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ان کے آئیڈیل بولر ہیں تاہم ان میں کرکٹ کا شوق سابق کپتان شاہد آفریدی کو دیکھ کر پیدا ہوا ہے۔ جلات خان نے بتایا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے بولنگ کے مفید مشورے دیے اور شاہین آفریدی نے انہیں ہوا کی مخالف سمت میں گیند سوئنگ کرنے کا گر سیکھایا جو انہیں آج بھی یاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…