لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سب سے پہلے سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔