اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’کم عمری میں مایوسی اور افسردگی عارضہ قلب میں مبتلا کرسکتی ہے‘‘نئی تحقیق

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم عمری میں مایوسی اور ڈپریشن امراض قلب کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔یوں تو ڈپریشن عمر کے کسی بھی حصے میں صحت کو متاثر کرسکتا ہے تاہم حال ہی میں کی جانے ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ بالغ نوجوان جو مایوس یا افسردہ رہتے ہیں ان میں دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اوراس طرح

امرض قلب کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہیمحققین نے افسردگی اور عارضہ قلب کے درمیان تعلق جاننے کے لیے 18 سے 49 سال کی عمر کے ڈیڑھ ملین سے زیادہ لوگوں کے اعداد اوشمار کا تجزیہ کیا، ان کے مطابق امرض قلب اور نوجوان خصوصاً درمیانی عمرکے بالغوں میں ڈپریشن کے درمیان تعلق پایا گیا یعنی اس مرض کا آغاز ابتدائی جوانی میں ہو سکتاہے۔جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے نوجوان بالغ افراد نے جس وقت خود کو افسردہ یا دماغی صحت میں کسی قسم کی خرابی کو محسوس کیا ان ہی دنوں میں دل کے دورے، فالج اور دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کی شرح ان کے ساتھیوں کے نسبت بہت زیادہ تھی جو ذہنی طور پر صحت مند تھے۔جانز ہاپکنز میڈیسن میں میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مطالعہ کے سینئر مصنف گریما شرما کا کہنا ہے کہ جب آپ تناؤ، فکر مند، یا افسردہ ہوتے ہیں، تو آپ خود کو مغلوب اور کم حیثیت محسوس کر سکتے ہیں۔

اس طرح آپ کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔عام طور پردیکھا گیا ہے کہ احساس کمتری کی وجہ سے طرززندگی میں غیر صحت مند عادات جیسے سگریٹ نوشی، الکحل کا استعمال، کم سونا، اور جسمانی طور پر متحرک نہ ہونا شامل ہونے لگتی ہیں، یہ وہ تمام منفی حالات اور عادات ہیں جو آپ کے دل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔

جن لوگوں میں ان میں سے دو یا دو سے زیادہ خطرے والے عوامل تھے انہیں قلبی صحت کے حوالے سے صحت مند تصور کیا گیا۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد جنہوں نے کئی دنوں تک خود کو احساس کمتری میں مبتلا محسوس کیا ان میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ موجود تھا بہ نسبت ان لوگوں کے جو ذہنی طور پر اتنے بیمار نہیں تھے۔ڈپریشن اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے، ڈپریشن آپ کے دل کے مسائل کے خطرے کو بڑھاتا ہے، اور دل کی بیماری والے افراد کو ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالعہ بتاتا ہے کہ ہمیں نوجوان بالغوں میں دماغی صحت کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…