ق لیگ کے لیگل ایڈوائزر کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا،پرویز الٰہی کا الزام

2  فروری‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا۔پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید راں کو میری رہائشگاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، گاڑیوں سے پتا چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتا نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے، ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران حکومت امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو بہتر ہے گھر جائے۔دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عامر سعید راں کو حراست میں لیے جانے کا علم نہیں، ہم نے عامر سعید راں کو گرفتار نہیں کیا۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دیدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلی رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…