جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں، شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے

استعفیٰ دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔ انہوں نے 1988ء میں آزاد حیثیت سے انتخاب جیتا اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق سے گریز کیا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کی (ن) لیگ سے علیحدگی بارے متفرق خبریں آ رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کی بہتری کے لئے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…