اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے (ن) لیگ کی بہت بڑی وکٹ اڑا دی

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کی بہت بڑی وکٹ اڑا دی تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مسلم لیگ ن رائے حیدر علی خان کھرل نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر پاکستان

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی جس کا باقاعدہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ایم پی اے رائے حیدر علی خان کھرل دو مرتبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں اور میاں محمد نواز شریف نے انہیں ایک مرتبہ مشیر وزیر اعلی بھی بنایا گیا ہے اور اسے جڑانوالہ کے تعمیر و ترقی کیلئے گرانٹ بھی مہیا کی گئی تھی رائے حیدر علی خان کھرل ایم پی اے کے والد رائے صلاح الدین خان کھرل دو مرتبہ جڑانوالہ کے حلقہ سے ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں اور یہ میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی تھے ایم پی اے رائے حیدر علی خان کھرل کو تحریک انصاف میں شمولیت ہونے پر جڑانوالہ کے حلقہ میں غم و غصہ کا اظہار پایا جاتا ہے شیخ وقاص ایڈووکیٹ صدر لائرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جڑانوالہ سے رائے حیدر علی خان کھرل کو بہت زیادہ عزت دی اس نے صرف اپنی لالچ میں آکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور آئندہ انتخابات میں اس کو بری طرح سے شکست ہو گی اور اس کا بوریا بسترا گول کیا جائے گا مسلم لیگ ن نے ہی ان کو عزت دی جس کی وجہ سے ان کی جڑا نوالہ میں پہچان ہوئی مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…