اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے میں چار دفعات شامل کی گئی ہیں،جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزاسنائی جا سکتی ہے ۔تفصیل کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج کی گئی پہلی دفعہ 153 اے درج کی گئی ہے جس کے تحت جرم ثابت ہونے پر پانچ سال کی قید سنائی جا سکتی ہے،دوسری دفعہ 153 اے ناقابل ضمانت ہے جبکہ تیسری دفعہ506 اور505 ہے جو قابل ضمانت ہیں،مقدمہ میں چوتھی دفعہ124 اے درج کی گئی ہے جو کہ ناقابل ضمانت ہے جس کے مطابق اگر کوئی شخص وفاق یا وفاقی اداروں پر بات کرتا ہے تو اس کی سزا عمر قید ہو سکتی ہے،دفعہ 124 اے کے تحت اگر کسی فردِ واحد کو نشانہ بنایا جائے تو اس کی سزا تین سال تک ہو سکتی ہے۔