اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

پاکستان میری شخصیت کا حصہ اور مجھے اس ملک سے والہانہ محبت ہے، جمائمہ گولڈ اسمتھ

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میری شخصیت کا حصہ ہے، مجھے اس ملک سے والہانہ انسیت ہے۔ جمائمہ what love got to do with it فلم کی رائٹر اور پروڈیوسر ہیں جس میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور سجل علی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم سے متعلق جمائمہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ

میں ایسی فلم بنانا چاہتی تھی جو پاکستان کی پذیرائی پر مبنی ہو، میں پاکستان کو رنگوں سے بھرے، ایک خوبصورت اور تفریح سے بھرپور جگہ کے طور پر دکھانا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان میں تھی تو سوچتی تھی کہ مغربی اسکرین پر پاکستان کو کس طرح دکھایا جاتا ہے، زیرو ڈارک تھرٹی اور ہوم لینڈ جیسی مغربی فلموں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کو منفی دکھایا جاتا ہے، پاکستان کو ایک خوفناک اور تاریک جگہ کے طور پر دکھایا گیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے موقع ملا میں پاکستان سے متعلق رومانوی اور مزاح سے بھرپور فلم بنا سکوں، اس فلم میں بہترین اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے، اس میں سجل علی جیسی خوبصورت قابل پاکستانی اداکارہ شامل ہے، بھارت سے شبانہ اعظمی جیسے بڑی اداکارہ بھی فلم میں اداکاری کر رہی ہیں۔جمائمہ نے کہاکہ میں پاکستان کو اپنے اور آپ جیسا دکھا سکوں اور میں پر امید ہوں یہ فلم پاکستان کے نام میرا لو لیٹر‘ ثابت ہوگی، ایسی سرزمین جہاں میں نے ابتدائی زنگی گزاری جہاں 20 سال کی عمر میں آئی اور 10 یعنی 30 سال کی عمر تک وہی رہی۔پاکستان سے محبت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میری شخصیت کا حصہ ہے، مجھے اس ملک سے والہانہ انسیت ہے، پاکستان میں میرے بہت دوست ہیں، مجھے پاکستان سے بہت محبت ملتی رہتی ہے اور میں بہت خوش نصیب ہوں، اس بات پر پاکستانیوں کی بہت شکر گزار ہوں، یقین ہے میری فلم پاکستانیوں کو بہت پسند آئے گی۔انہوںنے کہاکہ یہ فلم کسی کی زندگی پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس کی کہانی کا تعلق میرے مشاہدات اور تجربات سے ہے،

یہ کہانی ارینج میرج سے متعلق میرے تجربات اور سمجھ بوجھ کی عکاسی کرتی ہے، میں 21 برس کی تھی میری سمجھ بوجھ محدود تھی، بہت لوگوں کو دیکھا وہ اس خیال کو فرسودہ سمجھتے تھے، اسے حماقت قرار دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے لوگوں کیلئے زبردستی کی شادی قابل قبول نہیں ہوتی

لیکن ارینج میرج انتہائی مختلف معاملہ ہے، جب میں پاکستان گئی تو میں اس خاندان کے ساتھ رہی، میرے سابق شوہر کا خاندان قدامت پرست تھا، میں سابق شوہر کی بہن، ان کے شوہر اور ان کے بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہی، وہاں میں نے ارینج میرج کو کامیاب دیکھا۔بیٹوں کی جانب سے فلم دیکھنے سے

متعلق سوال ہر جمائمہ نے بتایا کہ بیٹوں کا ردعمل میرے لیے سب سے زیادہ اہم رہا کیونکہ انہیں اس طرح کی فلمیں پسند نہیں، وہ میرے سب سے بڑے نقاد ہیں اور ظاہر ہے وہ آدھے پاکستانی مسلمان بچے ہیں لہٰذا اس فلم کیلئے ان کی پسندیدگی میرے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹوں نے فلم دیکھی تو

آخری لمحات میں ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور مجھ سے کہا کہ ماں ہمیں آپ پر فخر ہے، ان مجھے ایسا کہنا میرے لیے اہم لمحہ تھا۔جمائمہ نے کہاکہ فلم پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، مجھے امید ہے لوگ فلم انجوائے کریں گے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میں نے پاکستان میں جو سب سے بڑا سبق سیکھا تھا وہ نیت کا تصور تھا اور میں سمجھتی ہوں کہ زندگی کی ہر بات چاہے آپ غلطی کریں یا نہیں، ہمیں ایسی دنیا میں رہنا چاہیے جہاں انسانوں کو اس کی نیت کے تناظر میں پرکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…