عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

22  جنوری‬‮  2023

اسلام آبا د(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں خواجہ آصف پیش نہیں ہوئے، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے فنڈز جو تین ملین ڈالر تھے بعد میں وہ واپس کر دیے تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف اور عمران خان کے وکلا بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری پر سوالات کیے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس بارے میں بتایا گیا تھا، یاد نہیں ہاسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ہسپتال کے بورڈ نے تحریری آگاہ کیا تھا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ یاد نہیں بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا یا نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بورڈ ممبر کی جانب سے 3 ملین ڈالرز واپس جمع کروانے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔ جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ معاملہ ختم نہیں ہوا، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، 3 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے وقت ریٹ 60 روپے تھا، واپس آئے تو 120 تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر 2 گھنٹے دے دیں، جرح مکمل کر لوں گا۔عمران خان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اِدھر ادھر کے سوال کی بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر جرح آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…