جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

میرے پاس اتنے کارڈ ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، عمران خان کا حکومتی اتحاد کو چیلنج

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ،این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تب بھی سڑکوں پر احتجاج کا آپشن زیر غور ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے پاس کئی کارڈز باقی ہیں، کھیلیں گے تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے،

انہوں نے موجودہ معاشی تباہی کا ذمہ دار اسحاق ڈار کو قرار دیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ الیکشن کا سال ہے تو ظاہر ہے ہم عوامی ریلیاں نکالیں گے، سیاسی جماعتیں ایسا ہی کرتی ہیں۔عمران خان نے ایک بار پھر اس خدشے کا اظہار کیاکہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، میرے خلاف نئے نئے مقدمے بنائے جا رہے ہیں لیکن ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کر سکے۔سکیورٹی خدشات کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، مزید احتیاط کروں گا، انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سیہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کر سکتی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ اقتصادی صورت حال مزید خراب ہو گی، ہمیں سری لنکا کی طرح کے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…