جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

اپنے گھر کا خواب مہنگا، ڈالر بحران نے سریے کی قیمت 80 ہزار تک بڑھا دی

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں خام مال اسکریب کی عدم دستیابی اور امپورٹ بند ہونے سے سریے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔یومیہ نرخ بڑھنے سے قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایل سیز نہ کھلنے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ملزمالکان

فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں۔پاکستان اسٹیل انڈسٹری کا زیادہ انحصار امپورٹڈ اسکریپ پر ہے اور ایل سیز کئی ماہ سے کھل نہیں رہیں، لوکل اسکریب ضرورت پوری کرنہیں پارہا۔ سریا کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ 13 ہزار کے بڑے اضافہ کے بعد سریا کی قیمت اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیل ملزانتظامیہ نے بتایاکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث فیکٹریاں کچھ پہلے سے بند کچھ بند ہونے کے قریب ہیں، ایل سیز کی بندش کے باعث کیمکلز بھی امپورٹ نہیں ہورہا۔حکومتی حکام کے مطابق فوری ایل سیز کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس میں وقت لگے گا جس سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے خام مال کی عدم موجودگی کے باعث پشاور میں بھی سریے کی قیمت ساتوں آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک سال میں سریا کی فی ٹن قیمت میں 80 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا، جبکہ ایک سال قبل فی ٹن ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں ملنے والا سریا اب 2 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گیا۔سریا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے دکانداروں کے ساتھ ساتھ خریدار بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اپنا گھر تعمیر کرنا اب صرف غریب کیلئے نہیں بلکہ امیر کیلئے بھی خواب بنتا جارہا ہے۔دکانداروں اور خریداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خام مال کی امپورٹ بحال کرکے سریا کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…