اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عام انتخابات سے قبل عمران خان کو گرفتار کرنے کا خدشہ

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے، مگر پی ٹی آئی کو کوئی پروا نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ اگر حکومت عمران خان کوگرفتارکرنیکا منصوبہ بنا رہی تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقت ور ہوگی۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کریگی اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملے گی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو اسپیکر کی ناانصافی قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے انہیں خود اسمبلی میں واپسی کی دعوت دی اور اس کے بعد استعفے قبول کرلیے، مگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کریگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس نہیں جا رہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر و دیگرعہدے لینے کے لیے سپیکر حاضری لگانے کا کہیں گے تو لگا لیں گے، ہماری طرف سے حکومت ستمبر، اکتوبر میں الیکشن کرا لے، اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تلخیاں، اعظم سواتی، شہباز گل واقعہ کے بعد پیدا ہوئیں، جو لیگی کارکن پارٹی چھوڑنا چاہیں گے انہیں سپورٹ کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، پرویزالہی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی صدارت دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، آئندہ انتخابات کے بعد پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پنجاب میں وزیراعلی کے امیدواروں کی بہت گروپنگ تھی، علیم خان اور جہانگیر ترین وزیر اعلی بننے کے امیدوار تھے، الیکشن جب بھی ہوں گے ہم اکثریت سے جیتیں گے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، حسین حقانی عمران خان کیخلاف لابنگ کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…