جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

توشہ خانہ کیس،عدالت کی برہمی کے بعد عمران خان نے پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کردی

datetime 18  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے کے فیصلے کیخلاف دائر اپنی پٹیشن واپس لینے کیلئے عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن واپسی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف پٹیشن میں فل بینچ بنا دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کا 21اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی چیلنج ہے، لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ دونوں درخواستوں سے متعلق تمام قانونی پہلوں کا جائزہ لے گا۔درخواست کے مطابق اس عدالت میں صرف 21اکتوبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں فل بینچ بننے کے بعد اس عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا ہے۔خیال رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق (آج)جمعرات کو سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ہی معاملہ دو مختلف عدالتوں میں چیلنج کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ سے چھپانے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ بیرسٹر علی ظفر جیسے سینئر وکیل سے اس کنڈکٹ کی توقع نہیں تھی۔ عدالت نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کو چھپانے سے متعلق (آج)جمعرات کو جواب طلب کیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…