پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیب ترامیم،عدالت کیوں اس شخص کے کیس کا فیصلہ کرے جو خود پارلیمنٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتا، سپریم کورٹ

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ عدالت کیوں اس شخص کے کیس کا فیصلہ کرے جو خود پارلیمنٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی احتساب کا موثر قانون چاہتے ہوں گے، دونوں فریقین مل کر بہترین قانون بنا سکتے ہیں، توقع ہے دونوں کی جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صرف اتنا کہہ دیں کہ ترامیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا تو 90 فیصد کیس ختم ہوجائیگا، ترامیم کے ماضی سے اطلاق کے حوالے سے قانون واضح ہے، وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان کو اسی لیے ہدایات لینے کا کہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ توقع ہے حکومت کھلے ذہن کے ساتھ معاملے کا جائزہ لے گی، سپریم کورٹ کئی مرتبہ آبزرویشن دے چکی ہے کہ نیب ترامیم کیس پارلیمان میں حل ہونا چاہیے، بادی النظر میں عمران خان کا کیس 184/3 کے زمرے میں آتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا مناسب نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں ترمیمی بل لائے جس پر بحث ہو، اسمبلی میں بحث سے ممکن ہے کوئی اچھی چیز سامنے آجائے اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی میں واپس جانا یا نہ جانا سیاسی فیصلہ ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر پارلیمان سے مسئلہ حل نہ ہو تو عمران خان عدالت آسکتے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کئی اراکین پارلیمنٹ کا کرپشن کے سنگین الزامات پر ٹرائل چل رہا تھا،

کیا کوئی ایسی مثال ہے کہ ارکان اسمبلی نے اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے قانون سازی کی ہو۔وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ امریکی صدر کو اختیار ہے کہ کسی بھی مجرم کو عام معافی دے دے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا نیب ترامیم ایمنسٹی اسکیم ہے یا عام معافی، کیا نیب ترامیم کا ماضی سے اطلاق کرنا اپنے الزامات صاف کرنا نہیں ہے۔

وکیل مخدوم علی خان نے استفسار کیا کہ آئین میں ایسی کوئی پابندی نہیں کہ ترامیم کا ماضی سے اطلاق نہ ہوسکے، کبھی کوئی قانون اس وجہ سے کالعدم نہیں ہوا کہ ارکان پارلیمنٹ کی نیت اچھی نہیں تھی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت ارکان اسمبلی کی نیت کا تعین نہیں کر سکتی، مفادات کا ٹکرا بھی قانون سازی کالعدم کرنے کی وجہ نہیں ہو سکتا،

بجٹ منظور کرنے والے کئی ارکان اسمبلی صنعتکار اور کاروباری بھی ہوتے ہیں۔اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ارکان اسمبلی کے کنڈکٹ پر عدالت اپنی حدود کو پھیلا سکتی ہے، سپریم کورٹ ایسے شخص کا کیس کیوں سن رہی ہے جو پارلیمنٹ سے باہر ہے، عمران خان پارلیمنٹ کی بحث کا حصہ بننا چاہتے ہیں نہ ہی فیصلوں کو مانتے ہیں،

عدالت کیوں اس شخص کے کیس کا فیصلہ کرے جو خود پارلیمنٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ایک شخص کے فیصلوں کی وجہ سے پورا سسٹم منجمد ہو رہا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جہاں درخواست گزار موجود ہی نہیں اس کارروائی کو کیا چیلنج کر سکتے ہیں۔وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ یہ دیکھنا اہم ہے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں یا نہیں، ایک وزیر نے پاکستان آکر وزارت کا حلف لیا اور عدالت میں پیش ہونے سے نیب کیسز ختم ہوئے،

ایک اور وزیر خزانہ اس شرط پر بنے کہ ان پر دائر نیب کیسز ختم کیے جائیں، پی ٹی آئی کے رہنماں کو نیب ترامیم سے ریلیف ملا لیکن اسے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور ایک ادارے کے چیف ایگزیکٹو پر نیب کیس بنایا گیا، کئی سال جیل میں رکھنے کے بعد تفتیش میں کچھ نہ ملنے پر وہ بری ہوئے، نیب ماضی میں سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نیب کے کنڈکٹ کے خلاف درخواست لے کر آئیں عدالت کارروائی کرے گی، ہمیں آزاد تفتیشی اور پراسیکیوٹرز چاہئیں، تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی نالائقی کی وجہ سے قانون کا نظام خراب ہوا، ملک کے قانونی نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…