بیرونی دشمن بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، مذموم عزائم سے با خبر ہیں،آرمی چیف

17  جنوری‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنے بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم سے با خبر ہیں، بیرونی دشمن مشکلوں سے حاصل کیے گئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے

بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیما کا دورہ کیا، دورہ کے دوران سید عاصم منیر کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو علاقے کو پرامن اور مخفوظ بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم اپنے بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم سے باخبر ہیں ، بیرونی دشمن مشکلات سے حاصل کیے گئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں آپریشن عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے جا رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے غیر ملکی حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بہترین آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…