منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

وفاق کا پنجاب کو سرپرائز ،رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پنجاب کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی ہے۔ رعایتی قیمت والی امپورٹڈ گندم کے 3 جہاز کیماڑی بندرگاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ پنجاب کو 8 ارب 92 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

پنجاب کابینہ نے اپنے الوداعی اجلاس میں ہنگامی طور پر پاسکو معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پاسکو نے محکمہ خوراک پنجاب کو مجموعی طور پر5 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنی ہے جس میں سے ڈھائی لاکھ ٹن کراچی بندرگاہ سے فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن گندم پنجاب میں واقع پاسکو کے گوداموں سے فراہم کی جانا تھی اور مقامی گندم کی فراہمی فروری میں شروع ہونا تھی۔اجلاس میں محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ 7 روز تک 26 ہزار ٹن یومیہ گندم کوٹہ اور سرکاری آٹا کی فروخت کیلیے قائم ٹرکنگ پوائنٹس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید ایک ہفتہ کیلیے سرکاری کوٹہ کے مساوی نجی گندم کی پسائی کی پابندی بھی برقرار رہے گی۔ مزید برآں پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل ہونے کے فوری بعد محکمہ خوراک پنجاب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوںگے اور محکمہ کی نئی صف بندی کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان ڈویژن فرحان مجید کو تبدیل کر کے تقرری کے منتظر اکرام لوتھر کو نیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…