جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کی بازگشت آصف زرداری نے تجاویز طلب کرلیں

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کی بازگشت کے بعد آصف علی زرداری نے بھی پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔ نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو الیکشن سے متعلق تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے صوبائی اسمبلی میں ادا کیے گئے کردار پر شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور ماہرین آئینی امور شریک ہوئے، پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیگی اراکین پارلیمان نواز شریف کے ساتھ تھے اور ہیں، پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا، نواز شریف نے پارٹی کو الیکشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے۔

انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کہا کہ کل سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے ان کی رہائشگاہ جاں گا، عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسے قوم مسترد کر چکی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی، امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں، مریم نواز رواں ماہ پاکستان میں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…