منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین ووٹنگ کے لئے کیسے پہنچ گئے؟نواز شریف آپے سے باہر

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اعتمادکا ووٹ لینے میں کامیابی پرپاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ نوازشریف نے معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اعتماد کے ووٹ میں پی ٹی آئی اتحاد کو حاصل ہونے والی کامیابی پر جماعت کے صوبائی ذمہ داران سے ناراض ہے اوراستفسار کیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کو تو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں،ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینج کیوں نہیں کیا جا سکا۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا رابطہ ہوا ہے جس میں ساری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے پارٹی قائد کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر دستیاب آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی۔نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں اور اس کے لئے پیشگی تیاریاں شروع کی جائیں۔نواز شریف کی رانا ثنا اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی مزید مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو سیاسی طو رپر نقصان ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…