اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رضوان اور بابر سے ملاقات کیلئے جانیوالے مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں گرل پھلانگ کر میدان میں داخل ہونے والے دو نوجوانوں کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا

ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں 2 نوجوان مداحوں کا گرایونڈ میں وکٹ پر پہنچ کر کرکٹر بیٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے دونوں تماشائیوں کو گرفتار کر کے عزیز بھٹی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد جاوید ولد گل رحمان اورمحمد عباس ولد سجاول خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔مقدمہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات سب انسپکٹر راجہ ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات 425، 188/34 شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں پولیس نے بیان دیا ہے کہ بدھ کی شام کو 5بجکر 50منٹ پر دو لڑکے انکلوژر نمبر 6اور 10کھیل کے میدان کے درمیان لگی آہنی حفاظتی گرل کو پھلانگ کر نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان گراوںڈ میں داخل ہوگئے اور پاکسان ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو گلے لگایا۔ملزمان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پکڑ کر عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن منتقل کیا، گرفتار ملزمان سے شعبہ تفتیش کی پولیس پارٹی تفتیش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…