جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق فوری نافذ العمل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

وفاقی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار شدید سردی کے باعث تبدیل کئے گئے ہیں،سنگل شفٹ چلانے والے ادارے پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو صبح ساڑھے 8سے ساڑھے 12بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے تحت پیر سے جمعرات تک مارننگ شفٹ صبح 8سیڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 8سے ساڑھے 12بجے تک مارننگ شفٹ کام کرے گی،نوٹی فکیشن کے مطابق ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام 7بجے تک ہوگی اور جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکرشام 7بجے تک کام کرے گی،جاری کردہ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کے طلباوطالبات کو یونیفارم کے علاوہ بھی سوئٹرز یا جیکٹ پہننے کی اجازت ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…