اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پولیس اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، پارٹی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کی گرفتاری کے قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کریں گے۔یہ وارنٹ کمیشن اور اس کے چیف کی توہین کے کیس میں گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے تھے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے پولیس چیف کو وارنٹس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔یہ وارنٹ عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ پر پہنچایا جائے گا اور اگر وہ وہاں نہ ملے تو اسے لاہور پہنچایا جائے گا۔ دیگر دو افراد کے وارنٹس بھی ان کے رہائشی پتے پر دیے جائیں گے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کمیشن کے گرفتاری کے حوالے سے اختیارات کو چیلنج کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں