ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار معیشت بحال کرنے آئے اپنے اثاثے بحال کروا لئے، فرخ حبیب

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے اپنے اثاثے بحال کروا لئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی صنعتیں بند ہو چکیں، معیشت کو کوئی سہارا دینے والا نہیں،

اس حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے، آج صنعتکار ایل سی نہیں کھول سکتا، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 5ارب ڈالر سے نیچے آگئے، عمران خان کے دور میں ٹیکسٹائل صنعت کو ہنر مند لیبر ملنا مشکل ہو گیا تھا، پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔فرخ حبیب نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستانی معیشت کو بحال کرنے آئے تھے لیکن اپنے اثاثے بحال کروا لئے، شہباز شریف نے بھی اپنے سارے کیس ختم کروا لیے، ان پر انٹرنیشنل ٹھک کا ٹیگ لگ چکا ہے، ان کے آنے سے ملک اندھیرے میں آگیا، خواجہ آصف کہتا ہے کہ ہمارے پاس ایندھن لینے کے پیسے نہیں ہیں، سارا ملک اندھیرے میں ڈبو دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ ملک کے مقبول ترین لیڈر کو راستے سے نہیں ہٹا سکتے، عوام سب جان چکے ہیں کہ قاتلانہ حملہ کس نے کروایا، جب سے عمران خان پر حملہ ہوا تب سے کسی بڑے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کی جان ہے، وہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹا دالیں چینی گھی پر35فیصد سے زائد مہنگائی پہنچ گئی، آپ پاکستان کی جمہوریت کو گدلا کرنا چاہتے ہیں، آپ کی غلطیوں سے ملک پیچھے جا رہا ہے، ہم کچھ نہیں مانگتے ہم صرف الیکشن مانگ رہے ہیں، ملک بھر میں الیکشن کرا ملک بچا ریلیاں نکل رہی ہیں، پاکستان کی عوام کو اپنا فیصلہ لینے دیں،عمران خان کی کرپشن کے کوئی کیسز نہیں لیکن ان سب کے ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ پاپولر لوٹے ناکام ہو چکے ہیں،

لوٹے جن جماعتوں میں گئے وہ جماعتیں انہیں لینے کو تیار نہیں، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے صرف ملک کے مفاد کیلئے لڑ رہے ہیں، ہماری حکومت میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی میٹنگز ہوتی تھیں، آج حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مہنگائی ختم کرنے کیلئے کوئی اجلاس نہیں کیا جا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…