اسلام آباد(این این آئی)ہائوسنگ فراڈ میں نیب راولپنڈی کی سب سے بڑی ریکوری متنازعہ ہو گئی، فلمساز لکی علی نے پلی بارگین میں دی گئی رقم سے ایک ارب 40کروڑ منافع سمیت واپس مانگ لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز لکی علی نے کہاکہ میرے ذمے کل واجبات 50کروڑ کے تھے،
نیب نے بلیک میلنگ، دبائو سے ایک ارب 95کروڑ لیے، میاں وسیم عرف لکی علی نے ڈی جی نیب راولپنڈی ، چئیرمین نیب کو رقم کی واپسی کیلئے درخواست دے دی، ساتھ ہی عدالت سے بھی رجوع کر لیا۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے لکی علی سے 2020 میں ایک ارب95کروڑ روپے پلی بارگین میں وصول کئے تھے۔لکی علی نے کہاکہ نیب نے ایک ارب95کروڑ میں سے صرف45کروڑ متاثرین کو دیئے، نیب کے پاس باقی ایک ارب40کروڑ کی رقم اپنے پاس رکھنے کا کوئی جواز نہیں، نیب تفتیشی نے 8517 متاثرین کی من گھڑت فہرست تیار کر کے واجبات کا تعین کیا تھا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب نے لکی علی کو رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ دیگر متاثرین کو رقوم دی جائیں گی۔ فلمساز لکی علی نے پلی بارگین میں دی گئی رقم سے ایک ارب 40کروڑ منافع سمیت واپس مانگ لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز لکی علی نے کہاکہ میرے ذمے کل واجبات 50کروڑ کے تھے، نیب نے بلیک میلنگ، دبائو سے ایک ارب 95کروڑ لیے