پارکنگ پر جھگڑے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش، آصف زرداری کا سخت ردعمل

7  جنوری‬‮  2023

کراچی(این این آئی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون سکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے لئے ان پر توہین مذہب کا الزام انتہائی شرمناک ہے۔اپنے مذمتی بیان میں سابق صدر نے کہا کہ

خاتون سکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔ آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ خاتون سکیورٹی آفیسر کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں،کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ سابق صدر نے کہا کہ خاتون سکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کارگو کے ممنوعہ علاقے میں پارکنگ پر جھگڑے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)شعبہ ویجیلنس کی انچارج ثمینہ مشتاق نے بغیر اسٹیکر کی گاڑی کو پارکنگ سے روکا، تو سی اے اے ملازم سلیم نے خاتون سیکیورٹی انچارج کو دھمکیاں دیں اور جھگڑے کو مذہبی منافرت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ سی اے اے ملازم سلیم دوست کی بغیر پاس والی گاڑی پارک کروانا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔جمعرات کی شام ایئرپورٹ کارگو ٹرمینل پر ہوئے واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارکنگ کے معاملے پر سی اے اے شعبہ ویجیلنس کی انچارج ثمینہ مشتاق اور سلیم کے درمیان مکالمہ ہو رہا ہے۔سی اے اے ملازم سلیم نے جھگڑے کو مذہبی منافرت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجیلنس نے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون سیکیورٹی انچارج کو دھمکی دینے والے ملازم کا دوسری جگہ ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ممنوعہ علاقے میں لائی گئی گاڑی کس کی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ ثمینہ مشتاق سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…