ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عجیب ریاست مدینہ ہے جس میں پلے بوائے کو صادق و امین قرار دیا گیا،پرویز الٰہی کی بچائو مہم چودھری شجاعت کے راستے پی ڈی ایم میں ہے،حافظ حمد اللہ

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بچائو مہم چودھری شجاعت کے راستے پی ڈی ایم میں ہے،

ورنہ ہر صورت میں پرویز الہٰی کو جانا ہوگا، عنقریب ایک دن عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کہیں گے پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا میری غلطی تھی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پی کے اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے؟ وہاں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، وہ نہ پارلیمنٹ جاتے ہیں نہ اسمبلی تحلیل کرتے ہیں نہ مستعفی ہوتے ہیں نہ مراعات چھوڑتے ہیں، ڈیمو کریٹ نہیں ہیپو کریٹ ہے، جھوٹ اور منافقت ان کی سیاست ہے۔تر جمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عجیب ریاست مدینہ ہے جس میں پلے بوائے کو صادق و امین قرار دیا گیا، ریاست مدینہ کی قانون کے تحت عمران خان کو سزا ملنا چاہیے تھی لیکن پاکستان میں اپنے پیاروں کیلئے ایک قانون اور غیروں کیلئے دوسرا قانون ہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان وہ وقت گیا جب تم ڈنڈے ہتھوڑے اور ہتھکڑی کے سہارے ملک پر مسلط تھے، آپ کی حکومت تو ختم اب سیاست کے خاتمے کی باری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…