بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تعلیم بھی مشکل ہو گئی ،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کتابوں کا ریٹ جاری کیا، سنگل درسی کتب کی ایلوکیشن کر کے نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا۔

بک بورڈ کی کتب کا دو برسوں میں مجموعی اضافہ 130 فیصد سے زائد بنتا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا فائدہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو من مانے نرخوں پر کاغذ فروخت کرنے والی ملوں، سنگل بکس کی اشاعت کرنے والے پبلشرز اور پرنٹرز کو ہو رہا ہے۔درسی کتب بھی نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔ملوں نے بورڈ کو گزشتہ سال 150 روپے فی کلو دیا جانے والا کاغذ رواں سال 235 روپے فی کلو میں فروخت کیا ہے،پبلشروں اور پرنٹروں کی خواہش پر پرنٹنگ کے نرخ 120 روپے سے بڑھا کر 250 روپے تک کر دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان بھر کے بورڈز کی درسی کتب کی اشاعت کا 70 فیصد کام پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کرتا ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کتابوں کا ریٹ جاری کیا، سنگل درسی کتب کی ایلوکیشن کر کے نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…