جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پن بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پن بجلی کی پیداوار میں نوے فیصد کمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 15یونٹ بند ہیں اور صرف 2یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، تربیلا ڈیم سے اس وقت صرف 250میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت4ہزار 9 سو 28 میگا واٹ ہے۔بتایا گیا کہ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ بھی بند ہے، تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 1450 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج پانچ ہزار کیوسک رہ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار200میگاواٹ ہے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت1ہزار میگا واٹ ہے، منگلا ڈیم میں صرف ایک یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔پن بجلی کی کمی سے بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک بھر میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…