تحریک عدم اعتماد میں تحریک انصاف کا اصل مقابلہ فوج سے تھا، فوادچوہدری

6  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ فوج سے تھا ورنہ مستحکم حکومتیں اس طرح نہیں جاتیں جس طرح اپریل میں تحریک انصاف کی حکومت گئی۔برطانوری نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ

معاشی بحران سیاسی بحران کا نتیجہ ہے، عمران خان کی حکومت کو غیرضروری طورپرگھربھیج کرمعاشی بحران پیدا کیاگیا، کسی کوپتہ نہیں کہ تین یاپانچ ماہ بعد یہاں کون سی حکومت ہوگی، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہماری دور حکومت میں عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے اداروں میں کرپشن انڈیکس بڑھا۔فواد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ فوج سے تھا ورنہ مستحکم حکومتیں اس طرح نہیں جاتیں جس طرح اپریل میں تحریک انصاف کی حکومت گئی، سب کو پتا ہے ہماری حکومت کی اتحادی جماعتوں کو کون کنٹرول کر رہا تھا؟ بالکل واضح تھا کہ اتحادی جماعتیں کس کی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاست کو سیاست دانوں پر چھوڑ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے میں پوری طرح ملوث تھے۔سائفر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم نے امریکا میں پاکستانی سفیر کا سائفر پیش کیا، پاکستانی سفیر نے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد سائفربھیجاتھا، ڈونلڈلونے کہاتھاحکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ہوئی ہے، ڈونلڈلونے کہاتھاپاک امریکا تعلقات عدم اعتماد کی کامیابی یاناکامی پرمنحصرہوں گے، سائفر والی دستاویز ہم نے صدر کو بھی بھیجی تھی اور سائفر معاملے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…