جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیر مسجد اقصی میں جوتوں سمیت گھس آیا، عرب ممالک کا اظہار مذمت

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت لمقدس/تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کردی، جوتوں سمیت مسجد میں گھس آیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن نے شدید الفاظ میں مذمت کردی۔اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصی میں جوتوں سمیت گھسنے کی جسارت کی، جس پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گھٹیا حرکت کی مذمت کردی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودی انتہا پسند جماعتوں کی مدد سے چند روز قبل اپنی حکومت بنائی ہے، جس کے بعد آج انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کمپانڈ کا رخ کیا۔اسرائیلی وزیر مسجد کے احاطے میں جوتوں سمیت گھس آیا، جسے فلسطین کے وزیراعظم نے مسجد کو یہودی عبادت گاہ میں بدلنے کا اشارہ قرار دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ اشتعال انگیزی ہے اور اسرائیل کی قابض انتظامیہ امن کی عالمی کوششیں سبوتاژ کررہی ہے۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کی یہ حرکت عبادت گاہوں کے تقدس پر عالمی اصولوں اور روایات کیخلاف ہے۔بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر اس کوشش کے ساتھ ہے جو اس ناجائز قبضے کا خاتمہ کرسکے اور منصفانہ حل تک رہنمائی کرسکے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو مسجد اقصی کے احاطے سختی سے جوں کی توں صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم آفس کے عہدیدار کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسجد اقصی کی اس حیثیت کے تحت مسلمانوں کو اس مقدس مقام میں عبادت کرنے کی اجازت ہے مگر دیگر مذاہب کے پیروکار اس کی صرف زیارت کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…