اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کمپنی آرمکو نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ پاکستان میں تین لاکھ بیرل یومیہ ریفائن کرنے کی گنجائش کی ریفائنری پاکستان میں لگانے کے لئے تیار ہے اگر اس کی شرائط مان لی جائیں تو۔ مزید شرائط میں کہا گیا ہے کہ 7.5 فیصد ڈیوٹی ختم کردی جائے اور 20 سال کے لئے ٹیکس فری کیا جائے۔
روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق زرائع نے بتایا کہ آرامکو نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ آرامکو پاکستان میں خام تیل کو ریفائن کرنے کا پلانٹ نصب کرنے لئے تیار ہے اگر ان کی شرائط قبول کرلی جائیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کو پیشکش کے متعلق بتایا جائے گا ان شرائط کے کی تفصیلات بھی بتائی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ ملک کی موجودہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کا معاملہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا کیونکہ ای سی سی کے روبرو سفارشات منظوری کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔ زرایع کے مطابق جملہ منصوبوں بشمول موجودہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کے مالی امور اور اخراجات کی نگرانی اوگرا کرئے گا، اس وقت ملک میں دس ارب ڈالر کا خام تیل سالانہ امپورٹ کیا جارہا ہے۔ کن کے لئے اس وقت ملک میں پانچ ریفائنریز قائم ہیں جو پورے ملک کے استعمال کے لئے خام تیل کو ریفائن کرتی ہیں موجودہ ریفائنریز ملک کا اثاثہ ہیں اور ملک میں تیل کی سپلائی کرتی ہیں۔