راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان میں ادویات کے را میٹرئیل کابحران شدت اختیارکرگیا،ہزاروں فارماسسٹ کی بے روزگاری کاخدشہ بڑھ گیا،دوسری جانب نور مہر صدر پاکستان ڈرگ لائرز فورم نے بحران کوحکومت کی بے حسی قرار دیتے ہوئے پانچ جنوری کوپنجاب اسمبلی مال روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی اورکہاکہ پورے پاکستان سے لوگ احتجاج میں شریک ہونگے ،تاکہ پنجاب حکومت مسائل کاحل نکالے۔نور مہر صدر پاکستان ڈرگ لائرز فورم نے بتایاکہ پاکستان میں ادویات کے را میٹریل کا شدید ترین بحران ہے ،جس کی ذد میں آکر ہزاروں فارماسسٹ پاکستان میں بے روزگارہونگے ،پہلے ہی ادویات مہنگی ہیں،مسائل ہیںکہ بڑھتے جارہے ہیں ،حل ہونے کانام نہیں لے رہے ،، وفاقی حکومت کی بے حسی کے باعث صورت حال ابترہورہی ہے،لہذا ہم نے فیصلہ کیاہے کہ 5جنوری کودن 3 بجے پنجاب اسمبلی مال روڈ بلاک کریں گے،تاکہ حکومت کی آنکھیں کھل سکیں اورہمارے مسائل حل ہوں۔