بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر کونوے کی سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لئے ،نیوزی لینڈ کی جانب سے کونوے 122،ٹام لیتھم 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اگلے روز کھیل کا آغاز کرینگے ،

پاکستانی بائولر آغا سلمان تین ، نسیم شاہ دو اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔پیر کو شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹرز نے پر اننگز کا آغاز تو پاکستانی بائولر کو مشکلات پیش آئیں ،پاکستان کو پہلی پہلی وکٹ ٹام لیتھم کی صورت میں ملی جنہیں پاکستانی بائولر نسیم شاہ نے 134کے مجموعہ پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی ، ٹام نے 71رنز کی انگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ سے کونووے نے شاندار کار کردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور کین ولیمسن کے ہمراہ ایک اور اہم شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی۔32 کے انفرادی اسکور پر کین ولیمسن اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب گیند ان کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر کے پاس گئی تاہم کسی بھی کھلاڑی نے اپیل کی اور یوں تجربہ کار کیوی بلے باز کو ایک اور موقع مل گیا ۔اس شراکت کے 100 رنز مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب کونوے 122 رنز بنانے کے بعد سلمان علی آغا کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے ، کونوے کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ کونوے کے آئوٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن بھی 36رنز پر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ہنری نکولس اور ڈیرل مچل نے اسکور کو 255 تک پہنچایا البتہ اسی اسکور پر سلمان علی آغا مچل کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو چوتھی کامیاب ہوئے جبکہ جبکہ ڈیرل مچل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے

وہ 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو اگلے روز کھیل کا آغاز کرینگے ، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے تین ، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہنری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میچ میں تین فاسٹ باؤلرز اور صرف ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ اس کے برعکس نیوزی لینڈ نے تین اسپنرز کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔یااد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے،

نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رہا۔پاکستانی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…