جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام آدمی کو سستی چیزوں کی فراہمی ختم

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی ہر شہری کو یکساں فراہمی ختم کردی گئی اور اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹیکے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

جس کے تحت عام افراد کے لیے گھی ، آٹا ، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئی۔اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا اور عام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا،عام شہریوں کو چینی 89 روپے فی کلو ، گھی 375 ،آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے چینی 70 روپے فی کلو ہو گئی ، انہیں 10 کلو آٹا 400 روپے اور گھی 300 روپے میں ملے گا۔ٹارگٹڈ سبسڈی والے صارفین کو ماہانہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی خریداری کی اجازت ہوگی جبکہ عام شہریوں کے لیے یہ حد کم کرکے ماہانہ 20 کلو آٹا، 3 کلو چینی اور 3 کلو گھی خریدنے کی اجازت ہوگی۔بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف 8 لاکھ سے زائد افراد کو سہولت حاصل ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیصلے کے باوجود عام شہریوں کو اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی میں سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…