جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے نہیں تو حکومتی شخصیات، اراکین کی تنخواہیں بھی بند کی جائیں، ریلوے پریم یونین کے صدر کا مطالبہ

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ریلوے ملازمین کے لیے تنخواہوں، پنشن اور ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہیں تو فوری طوروزراء ، مشیروں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز،

وزرا ئے اعلی، صدراور وزیراعظم کی تنخواہیں بند کی جائیں۔کراچی سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ملک کے ملازمین کے مسائل کا احساس ہے اور نہ ہی وہ ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو بنگلوں میں رہنے والوں کو بھی چین سے نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے دبا ئوپر سرمایہ داروں کو نوازنے کیلئے ریلوے کی نجکاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پریم یونین ماضی کی طرح ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔ ریلوے ملازم متحد اور منظم ہوکر متحرک ہوچکا ہے۔  شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ریلوے ملازمین کے لیے تنخواہوں، پنشن اور ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہیں تو فوری طوروزراء ، مشیروں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، وزرا ئے اعلی، صدراور وزیراعظم کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…