اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ہمارےارکان اسمبلی کو کیا کرنے کا کہا گیا ، عمران خان کا دعویٰ

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے،اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل ر باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے،حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا،

ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیاحسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے،امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا،جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں،کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے،پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے،قمر جاوید باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں گے ، کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی خاتون خانہ ہے ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے،شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں،موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے،یہاں دہشتگردی کی جنگ میں ڈالرز کمائے گئے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب نہیں معلوم،رمیز راجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی،رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں،نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…