بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں، میں نے جواب دیا، ہاں رہا ہوں، عمران خان

datetime 1  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے،اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل ر باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے،حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا،ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا

حسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے،امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا،جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں،کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے،پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے،قمر جاوید باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں گے ، کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی خاتون خانہ ہے ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے،شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں،موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے،یہاں دہشتگردی کی جنگ میں ڈالرز کمائے گئے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب نہیں معلوم،رمیز راجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی،رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں،نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…