جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈویلپمنٹ لیوی میں ردو بدل

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2روپے 50پیسے اضافہ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کمی،پیٹرول پر لیوی برقرار

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں ردو بدل کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کمی جبکہ پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں رد و بدل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 30 روپے فی لیٹر سے 32.50 روپے ہوگئی، پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل پر لیوی میں 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیولپمنٹ لیوی 13.10 روپے سے کم ہوکر 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی، لائٹ ڈیزل پر بھی ڈیولپمنٹ لیوی 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 16.29 روپے سے کم ہو کر 8.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…