بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر نواز شریف کا تعزیت کا اظہار

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ٹوئٹر پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 99 سالہ ہیرابین مودی

گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔اب نواز شریف نے مودی کی والدہ کی وفات کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایم مودی کی والدہ کی وفات کا سن کر دکھ ہوا، اس ناقابل تلافی نقصان پر ہماری نیک تمنائیں نریندر مودی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…